سندھ زرعی یونیورسٹی کے سب کیمپس عمرکوٹ میں ویدھر ریسرچ اسٹیشن قائم کرنےکا فیصلہ

جمعہ 30 ستمبر 2022 20:26

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2022ء) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے سب کیمپس عمرکوٹ میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے تعاون سے میٹرولوجی ویدھر ریسرچ اسٹیشن قائم کرنے کے لئے نئے کیمپس میں طے شدہ مقام کا پرو وائس چانسلر ڈاکٹر جان محمد مری اور ایف اے او کی ٹیم نے مشاہداتی دورہ کیا۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر جان محمد مری اور ایف اے او کے نمائندہ محمد عثمان اور محمد اکاشا کے ساتھ متعلقہ عملہ بھی موجود تھا۔

(جاری ہے)

ایف اے او، یونیورسٹی کے سب کیمپس کے تعاون سے عمرکوٹ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں موسموں، درجہ حرارت، ہوا کے دباؤ، مٹی میں نمی اور دیگر پیرا میٹرس چیک کرنے کے لئے موسمیاتی تحقیقاتی مرکز قائم کیا جارہا ہے، جس کے لئے سب کیمپس کی نئی جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ اسٹیشن عمرکوٹ میں زراعت سے متعلق تحقیقی خدمات بھی انجام دے گا۔ اس موقع پر محمد سلیم چانگ، ذوالفقار مری، ڈاکٹر عبدالحفیظ لغاری، یاسر مری، سنبل مستوئی، ریما وسطڑو، صائمہ بھٹو، شکیل سومرو، فہد قادری، وسیم سجاد اور دیگر بھی موجود تھے۔ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر جان محمد مری نے مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :