یو ای ٹی لاہور انسداد ڈینگی ، علامات اور احتیاطی تدابیر پر ایک روزہ سیمینار

یونیورسٹی میں حفاظتی تدابیر کے باعث ڈینگی وائرس کی صورتحال قابو میں ہے ‘ چیف میڈیکل آفیسر

جمعہ 30 ستمبر 2022 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2022ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں انسداد ڈینگی، علامات اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ہال میں منعقدہ سیمنار کا اہتمام یونیورسٹی کی انسداد ڈینگی ٹاسک فورس نے کیا ۔ جس میں ڈینز، چیئرپرسنز ، فکلیٹی ممبران ، سٹاف اور طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

چیف میڈیکل آفیسر یو ای ٹی اور ریسورس پرسن برائے انسداد ڈینگی ٹاسک فورس ڈاکٹر شہزاد علی نے سیمنار میں تفصیلی لیکچر دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں ڈینگی کے پھیلاو کی وجوہات ، علامات ، مچھروں کی افزائش اور روک تھام کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی ۔ ڈاکٹر شہزاد علی نے ڈینگی لاروے کی افزائش روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ڈاکٹر شہزاد علی کے مطابق انسداد ڈینگی ٹاسک فورس کے اقدامات اور وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور کی رہنمائی اور ہدایات کے باعث یونیورسٹی میں ڈینگی کی صورتحال قابو میں ہے ۔

سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور کی قیادت میں آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ وائس چانسلر نے واک کی اہمیت کے حوالے ڈینگی کو قابو میں رکھنے کیلئے حکومتی ہدایات پر عملدار کی ضرورت پر زور دیا