بلاول بھٹو زرداری کا کشمیریوں کے حوالے سے بیانیہ ہر کشمیری کے دل کی آواز ہے، چوہدری عبد المجید

وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں بھارتی وزیراعظم مودی کے چہرے کو جس انداز میں بے نقاب کیا ہے کشمیری عوام بلاول بھٹو زرداری کی شکرگزار ہے، بیان

جمعہ 30 ستمبر 2022 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2022ء) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجیدنے کہا ہے کہ وزیرخارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کشمیریوں کے حوالے سے بیانیہ ہر کشمیری کے دل کی آواز ہے، وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں بھارتی وزیراعظم مودی کے چہرے کو جس انداز میں بے نقاب کیا ہے کشمیری عوام بلاول بھٹو زرداری کی شکرگزار ہے۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ میری دعا اور تمنا یہ ہے کہ اپنی آنکھوں سے بلاول بھٹوزرداری کو پاکستان کا وزیراعظم دیکھوں۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ وہ کون تھا جو مودی کو بھارتی وزیراعظم دیکھنے کے لئے بیتاب تھا، کشمیریوں کو سب یاد ہے، بھارتی پائلٹ کو وی وی آئی پی پروٹوکول دینے والے شخص کو کشمیری حریت پسند یاسین ملک یاد کیوں نہیں آیا