چین میں فعال بیرونی تجارتی اداروں کے اعتماد میں اضافہ ، سروے

بیرونی تجارتی اداروں نے تیسری سہ ماہی میں مزید لچک کا مظاہرہ کیا

جمعہ 30 ستمبر 2022 23:04

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2022ء) چین کی عالمی تجارتی ترقیاتی کونسل نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی کی بیرونی تجارتی سروے رپورٹ جاری کی ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں فعال بیرونی تجارتی اداروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

تیسری سہ ماہی میں بیرونی تجارتی اداروں کو مشرقی ایشیا ، یورپی یونین اور امریکہ سے سب سے زیادہ آرڈرز موصول ہوئے ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بیرونی تجارتی اداروں نے تیسری سہ ماہی میں مزید لچک کا مظاہرہ کیا ہے، 22.69فیصد اداروں کی مجموعی تجارتی مالیت اور19.52فیصد اداروں کے حاصل شدہ منافع میں پچھلے ماہ کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے ۔ رواں سال ، چین نے بیرونی تجارت اور بیرونی سرمایہ کاری کے استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات اپنائے ہیں ۔ حال ہی میں اس حوالے سے نئی پالیسیاں اپنائی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :