خیبرپختونخواڈینگی مریضوں کی تعداد8070تک جاپہنچی

مزید342نئے کیسزرپورٹ، مختلف اسپتالوں میں 35 مریض زیرعلاج ہیں

جمعہ 30 ستمبر 2022 22:09

خیبرپختونخواڈینگی مریضوں کی تعداد8070تک جاپہنچی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2022ء) خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری ہے صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8ہزار 70تک پہنچ گئی ہے جبکہ صوبے میں ڈینگی کے مزید 342نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں سب سے زیادہ198نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جسکے ساتھ ہی صوبائی دارلحکومت پشاور میں مریضوں کی مجموعی تعداد2ہزار544ہوگئی محکمہ صحت کے مطابق مردان میں 67، کوہاٹ 18،بنوں 16اورچارسدہ میں 14نئے کیسز رپورٹ ہوئے محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخواکے مختلف اسپتالوں میں مزید35ڈینگی کے مریض داخل ہوئے،خیبرپختونخوامیں ڈینگی کے ایکٹیو کیسز کی تعداد1685ہوگئی محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی سے 7 مریض جاں بحق ہوئے ہیں