Live Updates

وزیراعظم نے اہم تعیناتی کا مشورہ بھائی سے کیا ہے تو سب سے بھی ہوسکتا ہے

آرمی چیف کی تعیناتی کا طریقہ کار آئین طے کرتا ہے اور وزیراعظم کا اختیار ہے، الیکشن کے معاملے پر اختلاف کم سے کم ہوتا جا رہا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 30 ستمبر 2022 21:58

وزیراعظم نے اہم تعیناتی کا مشورہ بھائی سے کیا ہے تو سب سے بھی ہوسکتا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر 2022ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اہم تعیناتی کا مشورہ بھائی سے کیاہے تو سب سے بھی ہوسکتا ہے، آرمی چیف کی تعیناتی کا طریقہ کار آئین طے کرتا ہے اور وزیراعظم کا اختیار ہے، الیکشن کے معاملے پر اختلاف کم سے کم ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے 24 نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیکس کی مذمت کرتا ہوں، آڈیو لیکس انسان کی نفسیات کا معاملہ ہے، آڈیو لیکس کرنا غیبت ہے، سکیورٹی ایجنسیز کی ذمہ داری ہے اس کو محفوظ کریں، شہبازشریف سے آڈیو لیکس کے معاملے پر کوئی بات نہیں کی، پاک فوج میں میرٹ کا پرچار سویلین سے کہیں زیادہ ہے، اداروں کے بارے تحفظات پیدا ہوجائیں تو دور ہونے چاہئیں،آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، اس میں سنیارٹی والی بات نہیں ہے، آرمی چیف کی تعیناتی کا طریقہ کار آئین طے کرتا ہے، میں نے سنا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے بھائی سے مشاورت کی وہ آئین کے مطابق غلط ہے، جب ایک سے مشورہ ہوسکتا ہے تو سب سے بھی ہوسکتا ہے، جب بھی کسی سے متعلق بات ہوگی تو اس سے کنفیوژن پیدا ہوگی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ عمران خان کی ملاقات سے متعلق کچھ نہیں بول سکتا، میری کوششیں جاری ہیں اور کامیاب ہورہی ہیں، ایک سال بعد آئین کے مطابق الیکشن ہوں گے، فرق صرف تین چار ماہ کا ہے، اس کو سیاستدانوں کو مل کر حل کرنا چاہیے۔الیکشن کے حوالے سے سب بول رہے ہیں کہ بات ہونی چاہیے، الیکشن کے معاملے پر اختلاف کم سے کم ہوتا جا رہا ہے، موجودہ حکومت کی ہر جماعت حکومت سے پہلے الیکشن کا بول رہے تھے۔ وزیراعظم کی تجویز پر اسمبلی تحلیل کرنا آئین کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت کا بنیادی کام یہ ہونا چاہئے کہ وہ سوشل کام کرے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات