Live Updates

اسد عمر کا وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سفارتی سائفر کی چوری کے انکشاف پر ردعمل

شکر ہے صرف سائفر غائب کیا ہے وزیراعظم ہاؤس کو آگ نہیں لگا دی۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 30 ستمبر 2022 22:08

اسد عمر کا وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سفارتی سائفر کی چوری کے انکشاف ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کا وفاقی کابینہ کے اجلاس پر ردعمل سامنے آگیا ہے، انہوں نے کہا کہ شکر ہے صرف سائفر غائب کیا ہے وزیراعظم ہاؤس کو آگ نہیں لگا دی۔ انہوں نے ٹویٹر پر وفاقی کابینہ کے اجلاس مین سفارتی سائفر کے چوری ہونے اور عمران خان، اعظم خان، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے خلاف کاروائی کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ شکر ہے صرف سائفر غائب کیا ہے وزیراعظم ہاؤس کو آگ نہیں لگا دی۔

واضح رہے وفاقی کابینہ نے قرار دیا ہے کہ وزیراعظم ہاوٴس کے ریکارڈ سے سفارتی سائفر کی کاپی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اے آروائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ اجلاس میں سیاسی امور اور آڈیو لیکس کے معاملے کا بھی جائزہ لیا گیا، کابینہ اجلاس میں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے آڈیو لیکس سے متعلق فیصلوں کی توثیق کی گئی، کابینہ نے آڈیولیکس کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی، کابینہ نے قرار دیا کہ آڈیو لیکس نے سابق حکومت اور عمران خان کی مجرمانہ سازش بے نقاب کردی، سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے غائب ہے، سائفر کی وزیراعظم ہاوٴس سے چوری سنگین معاملہ ہے، سفارتی سائفر کو من گھڑت معنی دے کرسیاسی مفادات کیلئے قومی مفاد کا قتل کیا گیا، فراڈ جعلسازی اور فیبریکیشن کے بعد اس کو چوری کیا گیا، حلف متعلقہ قوانین ، قواعدوضوابط بالخصوص سیکرٹ آفیشل کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

سفارتی سائفر کی چوری ریاست کے خلاف ناقابل معافی جرم کا ارتکاب کیا گیا، آئین ، قانون اور ضابطوں کے معاملے کی باریک بینی سے چھان بین لازم ہے، ذمہ دران کا تعین کرکے انہیں قانون کے مطابق کڑی سزا دی جائے، قانون کے مطابق سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس کی ملکیت ہے، وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم عمران خان، اعظم خان، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ایک ہفتے میں لانگ مارچ کی کال دینے کا فیصلہ، فیصلہ کن مارچ کا مرحلہ آن پہنچا، پورے ملک سے لوگ اسلام آباد کا رخ کریں گے، اب فیصلے سڑکوں پر ہوں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات