Live Updates

خواجہ آصف کا عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ

آڈیو لیکس میں عمران خان نے اپنی زبان سے جعل سازی اور فراڈ کو مانا، سائفر کی آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کو ڈوب مرنا چاہیے، وزیر دفاع

جمعہ 30 ستمبر 2022 22:35

خواجہ آصف کا عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2022ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آڈیو لیکس میں عمران خان نے اپنی زبان سے جعل سازی اور فراڈ کو مانا، سائفر کی آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کو ڈوب مرنا چاہیے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں کسی نے ملکی سالمیت کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا۔وزیر دفاع نے کہا کہ کسی آمر نے بھی ملک کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات