الحمداللہ بالآخر عوام کو کچھ ریلیف ملا،پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد مریم نواز کی ٹوئٹ

جمعہ 30 ستمبر 2022 23:10

الحمداللہ بالآخر عوام کو کچھ ریلیف ملا،پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ الحمداللہ بالآخر عوام کو کچھ ریلیف ملا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مریم نواز نے ٹوئٹ کرکے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ الحمداللہ بالآخر عوام کو کچھ ریلیف ملا۔انہوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ خوشی کی خبر ہے۔