Live Updates

تحریک اںصاف کا کسی صورت قومی اسمبلی میں واپس نہ جانے کا فیصلہ

پارٹی رہنماوں نے چئیرمین عمران خان کو مریم نواز کی بریت اور اسحاق ڈار کا معاملہ بھرپور انداز میں عوام میں اٹھانے کا مشورہ دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 ستمبر 2022 23:16

تحریک اںصاف کا کسی صورت قومی اسمبلی میں واپس نہ جانے کا فیصلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر 2022ء) تحریک اںصاف کا کسی صورت قومی اسمبلی میں واپس نہ جانے کا فیصلہ۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز سابق وزیر اعظم اور پارٹی چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اہم اور ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فواد چوہدری، حماد اظہر، شیریں مزاریں، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شہباز گل سمیت دیگر سینیئر قائدین موجود تھے۔

اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی، فیصلہ کیا گیا کہ حکومت مخالف فیصلہ کن لانگ مارچ کا وقت آ گیا ہے۔ اجلاس میں شریک رہنماوں نے اتفاق کیا کہ کسی صورت موجودہ قومی اسمبلی میں واپس نہیں جائیں گے، جبکہ مریم نواز کی بریت اور اسحاق ڈار کا معاملہ بھرپور انداز میں عوام میں اٹھانے کا مشورہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جب قومی اسمبلی میں واپسی کا معاملہ زیر غور آیا تو شرکاء نے اس معاملے پر ابسولوٹلی ناٹ کہہ دیا، جبکہ یہ فیصلہ بھی ہوا کہ مریم نواز اور اسحاق ڈار کا معاملہ عوام میں بھرپور انداز س اٹھایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو لانگ مارچ کی تیاریوں کی ہدایت بھی کر دی، اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں لانگ مارچ کی حتمی کال دینے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہےکہ اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی قیادت نے اتفاق کیا کہ فیصلہ کن مارچ کا مرحلہ آن پہنچا، پورے ملک سے لوگ اسلام آباد کا رخ کریں گے، اب عوام سڑکوں پر فیصلے کرے گی۔

اس سے قبل سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عمران خان 8 دنوں میں لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیں گے، لانگ مارچ کے اعلان میں 8 سے 1 دن اوپر نہیں ہو گا۔ جبکہ جمعہ کے روز پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اعلان کیا تھا انہیں حکومت کیخلاف سڑکوں پر اکیلا بھی نکلنا پڑا تو وہ نکلیں گے، انہیں اب اپنی جان کی بھی پرواز نہیں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات