دالبندین کے علاقے میں ٹریفک حادثہ ،2افراد جاںبحق ، ایک شخص زخمی

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 00:55

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2022ء) دالبندین کے علاقے کرودک میں ٹریفک حادثہ دو افراد جان بحق ایک زخمی ہسپتال ذرائع کے مطابق کرودک کے مقام پر گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے موٹر سائیکل سوار خدارحیم ولد داد خدا، محمد عیسی ولد بہار خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی سوار حاکم مینگل شدید زخمی ہوگئے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا حاکم مینگل بی این پی نوشکی کے صدر بہادر خان مینگل کے بھائی ہے۔