ہاکی کوچز و امپائرز کیلئے ریفریشر ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 14:04

ہاکی کوچز و امپائرز کیلئے ریفریشر ورکشاپ کا انعقاد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2022ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیر نگرانی بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر١ہتمام غوث بخش خان رئیسانی ہاکی اسٹیڈیم کوئٹہ میں ہاکی کوچز و امپائرز کیلئے ریفریشر ورکشاپ منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جس میں ایف آئی ایچ کے ٹرینر راشد محمود بٹ نے تمام آفیشلز کو پروجیکٹر کی مدد سے ٹریننگ و لیکچر دیا۔

اس موقع پر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید امین جبکہ اسسٹنٹ امپائر منیجر اصغر اعوان اور فرید انصاری بحیثیت اسسٹنٹ امپائر منیجر راشد بٹ کے ساتھ معاونت کیلئے موجود تھے۔ مذکورہ ورکشاپ میں دوسرا آل چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے کوچز،امپائرز کھلاڑیوں کے علاوہ فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز نے بھی ورکشاپ میں حصہ لیا۔