غوث بخش خان رئیسانی ہاکی اسٹیڈیم کوئٹہ میں کوچز و ایمپائرز کیلئے ریفریشر ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 16:08

غوث بخش خان رئیسانی ہاکی اسٹیڈیم کوئٹہ میں کوچز و ایمپائرز کیلئے ریفریشر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2022ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیر نگرانی بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیرہتمام غوث بخش خان رئیسانی ہاکی اسٹیڈیم کوئٹہ میں کوچز و ایمپائرز کیلئے ریفریشر ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں ایف آئی ایچ کے ٹرینر راشد محمود بٹ نے تمام آفیشلز کو پروجیکٹر کی مدد سے ٹریننگ و لیکچر دیا.

(جاری ہے)

اس موقع پر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید امین جبکہ اسسٹنٹ ایمپائر منیجر اصغر اعوان اور فرید انصاری بحیثیت اسسٹنٹ ایمپائر منیجر راشد بٹ کے ساتھ معاونت کیلئے موجود تھے مزکورہ ورکشاپ میں دوسرا آل چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے کوچز ایمپائرز کھلاڑیوں کے علاوہ فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز نے بھی ورکشاپ میں حصہ لیا۔