با بل اسپورٹس فٹبال کلب کی کابینہ برطرف ، اکاؤنٹس اور دیگر معاملات کی جانچ پڑتال کی جائے گی

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 18:14

با بل اسپورٹس فٹبال کلب کی کابینہ برطرف ، اکاؤنٹس اور دیگر معاملات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2022ء)بابل اسپورٹس فٹ بال کلب کے چیئر مین بشیر احمد KMC کی زیر صدارت کمیٹی کا ایک اجلاس کلب ہذا میں منعقد ہوا جس میں سیکریٹری مرُاد بخش ، نبی بخش نبو، عبدالرشید ڈھاکہ ، بابا ولی محمد ، غلام اکبر ،عبدالرحیم ،اصغر علی ، عبدالغفار ، طارق امام ، عدنان ابراہیم ، مصطفی ابراہیم و دیگر عہدیداران اورسینئر و جونیئر کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں کلب ہذا کے اکاؤنٹس اور دوسرے معاملات کی جانچ پڑتال کی گئی اور اس میں پائی جانے والی بے قاعدگیوں و بے ضابطگیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اجلاس میں متفقہ طور پر سیکریٹری مرُاد بخش کے علاوہ تمام عہدیداروں بشمول صدر کو اُن کے عہدے سے فوری برطرف کردیا گیااجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ نئی کمیٹی کے قیام کے لئے حاجی انور بلوچ (چیف پیٹرن) کی زیر صدارت جلد ہی ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں صدر ، نائب صدر ،ایسوسی ایٹس سیکریٹری ، خازن و آفس سیکریٹری کے علاوہ کوچ ،کپتان اور نائب کپتان کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔