کاؤنٹی سیزن فہیم اشرف کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا، بدترین کارکردگی

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 18:19

کاؤنٹی سیزن فہیم اشرف کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا، بدترین کارکردگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2022ء) انگلش کاؤنٹی سیزن فہیم اشرف کیلیے ڈراؤنا خواب بن گیا۔پی سی بی کا سینٹرل کنڑیکٹ گنوا دینے والے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے سسیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے 310 رنز دے کر 155 کی اوسط سے صرف 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ 5 اننگز میں اٴْنہوں نے 13 کی ایوریج سے 65 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

کسی وقت کے مستند آل راؤنڈر کا خلا پٴْرکرنے کے مضبوط اٴْمیدوار کی کارکردگی اب مسلسل زوال پذیر ہے اور بدترین کارکردگی کی وجہ سے کاؤنٹی سیزن فہیم اشرف کیلئے اب ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہو رہا ہے۔