چین کے قومی دن پر وزیراعظم کی چینی حکام، عوام کو مبارکباد

مختلف بحرانوں میں گھرے ترقی پذیر ممالک کے لئے چین کو اٴْمید کی کرن ہے، شہباز شریف

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 19:45

چین کے قومی دن پر وزیراعظم کی چینی حکام، عوام کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2022ء) چین نے قومی دن پر وزیراعظم شہباز شریف کی چینی حکام اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا پرامن طریقے سے دنیا کی دوسری بڑی معاشی اور عالمی طاقت کے طور پر ابھرنا تبدیل ہوتی دنیا کے لئے استحکام کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے معیشت، خزانہ، خوراک اور توانائی سے متعلق مختلف بحرانوں میں گھرے ترقی پذیر ممالک کے لئے چین کو اٴْمید کی کرن قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر چین کے قومی نظم اور اخلاق سے متعلق ثابت قدمی سے بہت متاثر ہیں، چین 80 کروڑ افراد کو انتہائی غربت سے نکالنے کے قابل ہوا، صرف کام، کام اور بس کام کے ذریعے اپنی قوم کو ان بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔