مرحوم عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ بی بی نے قبر کشائی کیخلاف ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 21:33

مرحوم عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ بی بی نے قبر کشائی کیخلاف ہائی کورٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2022ء) عامر لیاقت(مرحوم) کی اہلیہ دانیہ بی بی نے ہائیکورٹ کے فیصلے اور قبر کشائی کے خلاف عدالت عظمی سے رجوع کر لیا۔

(جاری ہے)

دانیہ بی بی کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا،سندھ ہائیکورٹ نے ثبوتوں اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا،عامر لیاقت کی طلاق یافتہ بیویاں قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتیں،عامر لیاقت حسین کی موت کی وجہ جاننا ضروری ہے،عامر لیاقت کی بیوی ہونے کے ناطے ان کی وفات کے بعد وارث ہوں،عامر لیاقت کے بچے اور بیویاں جائیداد و مال پر غیر قانونی قابض ہوچکے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عظمی سندھ ہائیکورٹ کا 12 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ بحال کرے اور عامر لیاقت (مرحوم)کا پوسٹ مارٹم کرانے کیلئے قبر کشائی کی اجازت دے۔درخواست میں ایڈیشنل سیشن جج،مجسٹریٹ اور سیکرٹری ہیلتھ سندھ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔۔۔۔توصیف