رحیم یارخان ،تھانہ تبسم شہید پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ،دو ملزمان گرفتار

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 22:11

رحیم یارخان ،تھانہ تبسم شہید پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا ..
رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2022ء) تھانہ تبسم شہید پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ دو ملزمان گرفتار، 5 لاکھ، 40 ہزار روپے کے موٹر سائیکل، مویشی اور نقدی برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی لیاقت پور محمد عظیم بھٹی اور ایس ایچ او تبسم شہید جاوید عالم خان کی زیر نگرانی انچارج چوکی گلشن فرید اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید خان گوپانگ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں وحید عرف وحیدہ اور عاطف آرائیں نامی چوروں کو گرفتار کرتے ہوئے ان سے دوران تفتیش متعدد مقدمات کا مال مسروقہ چار موٹر سائیکلیں، چار بکرے اور 44 ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی ہے جن کی کل مالیت لاکھ، 40 ہزار روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :