ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی کارروائی، خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 22:11

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی کارروائی،  خاتون کو بلیک میل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2022ء) سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے اسلام آباد کے رہائشی ملزم ہاشم خان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم شکایت کنندہ کو بلیک میل اور جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

ملزم نے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔ہفتہ کو ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے متعدد واٹس ایپ اور فیس بک اکاونٹس برآمد کر لیے گئے۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔