اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاک فوج کے حوالدار بابر صدیق شہید ہوگئے

شہید حوالدارکانگو میں انٹری پوائنٹ پر گارڈ کمانڈر کی ڈیوٹی پر مامور تھے، حملہ آوروں نے30 ستمبر کو چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 1 اکتوبر 2022 20:02

اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاک فوج کے حوالدار بابر صدیق شہید ہوگئے
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم اکتوبر 2022ء) اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاک فوج کے حوالدار بابر صدیق شہید ہوگئے، شہید حوالدارکانگو میں انٹری پوائنٹ پر گارڈ کمانڈر کی ڈیوٹی پر مامور تھے، حملہ آوروں نے 30 ستمبر کو چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاک فوج کے حوالدار بابر صدیق شہید ہوگئے، شہید حوالدار بابر صدیق اقوام متحدہ امن مشن کے دوران کانگو میں ڈیوٹی پر مامور تھے۔

(جاری ہے)

شہید حوالدار بابر صدیق ڈیوٹی کے دوران انٹری پوائنٹ پر گارڈ کمانڈر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ حملہ آور نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ، اور حوالدار بابر صدیق کے سر پر گولی لگی۔ تیس ستمبر کو 6 مسلح حملہ آوروں نے اقوام متحدہ امن مشن پر حملہ کیا تھا۔ 35 سال کے شہید حوالدار بابر صدیق کا تعلق شکر گڑھ سے تھا۔ اقوام متحدہ امن مشن میں سفر کا آغاز کا 1960 سے ہوا۔ اقوام متحدہ امن مشن میں اب تک عالمی امن اور سلامتی کیلئے پاکستان کے 171 فوجی جوانوں نے جانیں قربان کی ہیں۔