وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا گوجرانوالہ میں خواتین پر تشدد کے واقعہ کانوٹس، ملزم کی جلد گرفتاری کاحکم

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 22:29

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا گوجرانوالہ میں خواتین پر تشدد کے واقعہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے گوجرانوالہ میں خواتین پر تشدد کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ خواتین پر تشدد کے واقعہ میں ملوث ملزم کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے اور تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے اور ملزم کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔