اسلام آباد میں کسانوں کا دھرنا بلاجواز ہے‘ رانا ثنا اللہ

کسانوں نے ریڈ زون کی طرف مارچ کیا تو قانون حرکت میں آئیگا‘ وزیر داخلہ

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 22:10

اسلام آباد میں کسانوں کا دھرنا بلاجواز ہے‘ رانا ثنا اللہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2022ء) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کسانوں کا دھرنا بلا جواز ہے،ٹیوب ویلز بلوں کی ادائیگی موخر کرنے کا مطالبہ تسلیم کیا جاچکا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ریڈ زون ریڈ لائن ہے جہاں کسان یا کسی گروہ کو احتجاج کی اجازت نہیں، ریڈ زون کی طرف مارچ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کسان اتحاد سے ملاقات میں صورتحال سے آگاہ کیا، زرعی ٹیوب ویل کے بجلی بلوں میں کمی کیلئے کابینہ کمیٹی کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیر کو کمیٹی دوبارہ بیٹھے گی اور تمام تجاویز پر غور کرے گی، حکومت کسانوں کے جائز مطالبات کو سنجیدہ لے رہی ہے۔