ڈومیسٹک، انٹرنیشنل فلائٹس پرماسک پروٹوکول میں تبدیلی

نئے پروٹوکول کے مطابق اب مسافروں کے لئے دوران سفر ماسک کی پابندی کو ختم کر دیا گیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 22:10

ڈومیسٹک، انٹرنیشنل فلائٹس پرماسک پروٹوکول میں تبدیلی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2022ء) ملک میں کرونا وبا ء کے کیسز میں کمی کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے فضائی مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا ۔

(جاری ہے)

این سی او سی نے کورونا کیسز میں کمی کے باعث ڈومیسٹک، انٹرنیشنل فلائٹس پرماسک پروٹوکول میں تبدیلی کی ہے، نئے پروٹوکول کے مطابق اب مسافروں کے لئے دوران سفر ماسک کی پابندی کو ختم کردیا گیا ہے۔این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام ایئر لائنز کو فیس ماسک کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :