آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ندیم ظفر صدیقی کی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا انعقاد

آرٹس کونسل کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے والا ہر شخص قابل تعریف ہے، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ ندیم ظفر کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے ، سیلاب متاثرین کیلئے کیمپ ایڈاپ کرنا قابل تحسین ہے، ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام میروانی

پیر 3 اکتوبر 2022 12:50

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ندیم ..
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3اکتوبر۔2022ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ندیم ظفر صدیقی کی خدمات کے اعتراف تقریب کاانعقاد حسینہ معین ہال میں کیاگیا جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، نائب صدر منور سعید، پروفیسر اعجاز فاروقی، قدسیہ اکبر، انور شعور، صابر ظفر، راجو جمیل، اسجد بخاری، امجد شاہ، کاشف گرامی، عنبرین حسیب عنبر، مبین مرزا، سید سعادت جعفری، محسن رضوی، ظفررامے، اقبال لطیف، حسین نقوی، زوہیب طاہر، آمنہ طاہر، ایاز خاں، ڈپٹی کمشنر ملیر، عمران جاوید، علی حسن، کمال نے اظہارِ خیال کیا جبکہ نظامت کے فرائض شکیل خان نے انجام دیے، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ بہت مشکل سے ایسے پُرخلوص، ایماندار اور محنتی لوگ ملتے ہیں، جس میں سے ندیم ظفر بھی شامل ہے، آرٹس کونسل کے ایک ایک ممبر سے رابطے میں رہتے، لوگوں سے شفقت اور پیار سے پیش آتے، میں خود بھی ایک ساتھی کی حیثیت سے آپ سب کا شکرگزار ہوں، آرٹس کونسل کنبہ ہے، جس کے ذریعے ہم سب کے سکھ دُکھ کے ساتھی ہیں، انہوں نے کہاکہ آج اتنا بڑا مجمع دیکھ کر یہ اندازہ ہورہا ہے کہ ندیم سے کتنے لوگ محبت کرتے ہیں، میں خود ان کے لیے آیا ہوں، مجھے آرٹس کونسل کی ترقی اور فلاح وبہبود کے لیے کام کرنے والے ہر شخص اچھا لگتا ہے، ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام میروانی نے کہاکہ ندیم ظفر کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے ، آرٹس کونسل کراچی اب اتنا بڑا ادارہ بن چکا ہے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی نظری اس پر ہیں، میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا ملیر میں کیمپ ایڈاپ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے جس طرح سیلاب متاثرین کے لیے یہ اقدام اٹھایا وہ قابلِ تحسین ہے، آرٹس کونسل کے نائب صدر منور سعید نے کہاکہ اس قدر منظم انسان بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملا، آرٹس کونسل کی ترقی میں ندیم کی بہت کوششیں شامل ہیں ،انور شعور نے کہاکہ شخصیات پر شاعری کرنا بہت مشکل کام ہوتا ہے اس کے لیے علامہ اقبال چاہیے انہوں نے ”ندیم ظفر“ پر اشعار پیش کیے،پروفیسر اعجاز فاروقی نے کہاکہ اتنا مجمع ندیم ظفر کی محبت کا ثمر ہے، آرٹس کونسل کراچی کی ترقی میں ان کا بہت بڑا ہاتھ ہے، ان کی خدمات قابل قدر ہیں انہوں نے بہت محنت اور لگن سے اپنے کام کو سرانجام دیا، قدسیہ اکبر نے کہاکہ ندیم ظفر صدیقی نے اپنے کام میں کبھی جھول نہیں آنے دیا، وہ نہایت پرُخلوص، دیانت داراور شفیق انسان ہیں، ان کا خلا پُر ہونا مشکل ہے آرٹس کونسل آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی،اسجد بخاری نے کہاکہ ندیم کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا، ہر وقت چہرے پر مسکراہٹ اور کام سے مخلص پایا، یہ ہمیشہ ہمیں یاد رہیں گے، امجد شاہ نے کہاکہ جب بھی انہیں سیکھا ہمیشہ متحرک پایا، بہت پیار اور عزت سے پیش آتے، مصروفیات میں بھی اتنے مطمئن نظر آتے تھے جیسے کوئی کام ہی نہ ہو،اقبال لطیف نے کہاکہ ان کی کمی ایسے محسوس ہوتی ہے جیسے سگے بھائی کی، ان کا نعم البدل ان جیسا نہیں ہوسکتا، ندیم ہمارے دل و دماغ سے کبھی نہیں نکل پائیں گے، کاشف گرامی نے کہاکہ ہمیں ہمیشہ اچھے کی اُمید رکھنی چاہیے ہم نہ ہوں گے ہمارے بعد اچھے لوگ ضرور آئیں گے، ندیم ظفر نے اس کا بھرپور انداز میں مظاہرہ کیا، اداکار ایاز خان نے کہاکہ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کی تعریف کی جاتی ہے اور ندیم ظفر کا کردار ان کے ہنستے مسکراتے چہرے سے عیاں ہے، شاہدہ خورشید نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ ندیم ظفر ایک اصول پسند انسان ہیں ان جیسے لوگ نئے آنے والوں کے لیے مشعل راہ ہیں انہوں نے ہمیشہ دوسروں کے دلوں میں گھر بنایا، عنبرین حسیب عنبر نے کہاکہ میرا ساتھ ان کا رشتہ بہت پُرخلوص ہے، وہ ہمیشہ شفقت سے پیش آتے، ندیم صاحب نے مجھے کبھی جونیئر ہونے کا احساس نہیں ہونے دیا، ان جیسی شخصیت کا بار بار تعریف کرنے کا دل چاہتا ہے، حسین نقوی نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ انہیں خوش دیکھا ان کے جانے سے دل بہت افسردہ ہے،محسن رضوی نے کہاکہ ندیم ہر کسی کے کام آتے رہے وہ بالکل میرے بھائیوں کی طرح ہیں آرٹس کونسل میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سید سعادت علی جعفری نے کہاکہ ندیم ظفر نے دن رات ہمارے ساتھ کام کیا ان کی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،مبین مرزا نے اظہارِخیال کرتے ہوئے کہاکہ ندیم صاحب نے ہمیشہ مشکلوں کا سامنا کیا انہوں نے جو فصل آرٹس کونسل میں بوئی تھی آج وہ آپ سب کی شکل میں لہراتے ہوئے نظر آرہی ہے، آخر میں آرٹس کونسل کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ندیم ظفر صدیقی نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہاکہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے آج یہ مقام اور مرتبہ دیا، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے ادب اور فنون لطیفہ کی جو ذمہ داری مجھے سونپی اس کو بخوبی نبھانے میں کامیاب رہا، انہوں نے کہاکہ نہ صرف آرٹس کونسل بلکہ جس ادارے میں رہا ایمانداری اور محنت سے کام کیا، مجھے خوشی ہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی تعمیر و ترقی میں اپناپسینہ بہایا،