راولپنڈی ، 6 ملزمان گرفتار، چرس اور 10 لیٹر شراب برآمد

پیر 3 اکتوبر 2022 17:44

راولپنڈی ، 6 ملزمان گرفتار، چرس اور 10 لیٹر شراب برآمد
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2022ء) راولپنڈی پولیس نی6ملزمان کوگرفتارکرکی5کلو 825گرام چرس اور 10لیٹر شراب برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کلیم کو گرفتار کرکے ملزم سے 01 کلو100گرام چرس برآمد کی، ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ناصر محمود کو گرفتار کرکے ملزم سی01 کلو 365 گرام چرس برآمد کرلی،آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سلیم ممتاز کو گرفتار کرلیا،ملزم سی01کلو 100گرام چرس اورملزم پطر س سے 10لیٹر شراب برآمد کی، جبکہ نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02ملزمان شہزاد اور سفیان کو گرفتا رکرلیا، ملزم شہزاد سی01کلو150گرام چرس، جبکہ ملزم سفیان سی01کلو110گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :