راولپنڈی، ناجائز اسلحہ رکھنے والی4ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

پیر 3 اکتوبر 2022 17:52

راولپنڈی، ناجائز اسلحہ رکھنے والی4ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2022ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والی4ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جنید کو گرفتار کرلیا، ملزم سی01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، کوٹلی ستیاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم لطیف کو گرفتا رکرکے ملزم سی01پستول 30بور برآمدکیا، جبکہ صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02ملزمان زمرد اور فائق کو گرفتا رکرلیا، ملزمان سی02رائفلز222معہ ایمونیشن برآمد ہوئیں، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :