پنجگور میں پو لیس کی کارروائی، 2 مفرور ملزمان گرفتار

پیر 3 اکتوبر 2022 18:08

پنجگور میں پو لیس کی کارروائی، 2 مفرور ملزمان گرفتار
پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2022ء) پنجگور میں پو لیس نے کارروائی کر تے ہوئے 2مفرور ملزمان کوگر فتار کر لیا۔ پو لیس کے مطابق ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او امام بخش بلوچ اور ایس ایچ او سٹی ایس آئی عبدالاحد نے دیگر نفری کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم موسیٰ ولد صاحب داد سکنہ دوزناپ پنجگور کو گرفتار کیا جو کہ مقدمہ فرد نمبر 134/2005 بجرم زیر دفعہ 337/A 34 ت پ میں پنجگور پولیس کو مطلوب تھا ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری کاروائی میں مفرور ملزم ثناء اللہ ولد ابرھیم سکنہ شاہیوکہن کوپولیس نے گرفتار کر لیاجو کہ مقدمہ فرد نمبر 42/2007 بجرم زیر دفعہ 392-34 ت پ میں پنجگور پولیس کو مطلوب تھا ،مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :