شہبازگل کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

پیر 3 اکتوبر 2022 18:17

شہبازگل کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2022ء) وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔

(جاری ہے)

دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شہباز گل نے سلامتی کے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی ہے،عدالت نے ضمانت کے طے شدہ اصولوں کی خلاف ورزی کی، ہائیکورٹ نے حقائق کا صحیح جائزہ نہیں لیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ ہائیکورٹ کا 15 ستمبرکا شہباز گل کو رہا کرنے کے حکم کا جائزہ لے کر اسے کالعدم قرار دے۔