ملک میں چینی کی قیمت میں ستمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر18.71 فیصد، اگست کے مقابلہ میں 0.61 فیصد کمی ہوئی، شماریات بیورو

منگل 4 اکتوبر 2022 14:00

ملک میں چینی کی قیمت میں ستمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر18.71 فیصد، اگست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2022ء) ملک میں چینی کی قیمت میں ستمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر18.71 فیصد جبکہ اگست کے مقابلہ میں 0.61 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق ستمبرکے مہینہ میں ملک میں فی کلوچینی کی اوسط قیمت 87.46 روپے ریکارڈکی گئی ۔ اگست میں ملک میں فی کلو چینی کی اوسط قیمت 88 روپے اورگزشتہ سال ستمبر میں 107.59 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق اسلام آباد میں ستمبر کے مہینہ میں فی کلوچینی کی اوسط قیمت 93.09 روپے،راولپنڈی 91.38 روپے، گوجرانوالہ 88 روپے، سیالکوٹ 86.19 روپے،لاہور89.76 روپے،فیصل آباد86.29 روپے،سرگودھا 84.87روپے، ملتان 85 روپے، بہاولپور87.30 روپے، کراچی 88.94 روپے، حیدرآباد85.16 روپے، سکھر82.99 روپے، لاڑکانہ 88.98 روپے، پشاور89.39 روپے،بنوں 84.80 روپے،کوئٹہ 90 روپے اورخضدارمیں فی کلوچینی کی اوسط قیمت 88 روپے ریکارڈکی گئی۔اعدادوشمارکے مطابق ماہ ستمبرمیں گڑکی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر1.26 فیصد اضافہ جبکہ گزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 2.33 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ستمبرمیں فی کلو گڑکی قیمت 137.03 روپے ریکارڈکی گئی جو اگست میں 135.32 روپے اورگزشتہ سال ستمبرمیں 140.30 روپے تھی۔