باپ کے بعد بیٹے کے انتخابی حلقہ کیلئے بڑا ترقیاتی پیکیج منظور

منگل 4 اکتوبر 2022 22:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اکتوبر2022ء) پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے چودھری مونس الٰہی کے انتخابی حلقہ این اے 69 کونوازنے کے لئے 30 ارب روپے مالیت کا ترقیاتی پیکیج منظور کرلیا ہے۔ جو پنجاب کی تاریخ میں کسی ایک حلقے کے لئے سب سے بڑا ترقیاتی پیکیج ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چودھری مونس الٰہی اس پیکیج سے اپنے حلقہ کی 108 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کروائیں گے۔ ان ترقیاتی سکیموں میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، محکمہ ہائی ویز، سڑکوں کی بحالی اور تعمیر سمیت دیگر محکموں کی ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مونس الٰہی کے لئے منظور کیا جانے والا ترقیاتی پیکیج انڈسٹریل سٹیٹ کی مد میں سپلمنٹری گرانٹ کے طور پر دیا جائے گا۔