Live Updates

پاکستان کو کمزور کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے ،سردار محمد یعقوب خان ناصر

ان خان اقتدادر تک رسائی کیلئے ملک کو تباہی کے جانب لے جانے کی سازش کررہے ہیں ،مرکزی نائب صدر مسلم لیگ(ن)

منگل 4 اکتوبر 2022 23:22

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ پاکستان کو کمزور کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے ،ملک سیاسی عدم استحکام کے جانب بڑ رہا ہے ،عمران خان اقتدادر تک رسائی کیلئے ملک کو تباہی کے جانب لے جانے کی سازش کررہے ہیں ،ریاست پاکستان کو اندرونی و بیرونی طور پر نقصان پہنچانے والوں کا راستہ روکھا جائے وفاقی کابینہ نے عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کاجائزہ لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ۔

یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ خاتون جج کی آفس میں موجودگی نہ ہونے کے باوجود عمران خان کا جانا اور معافی نامہ انکی اخلاقی شکست ہے ان میں بات کرنے کی تمیز ہی نہیں ہے ،خاتون جج سمیت تمام خواتین کا احترام ہم پر لازم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پر چڑہائی کیلئے عمران خان قوم کے نوجوانوں کو استعمال نہ کریں اس سے ملک قوم اور جمہوریت سب کا نقصان ہو سکتا ہے وہ ایک سال انتظار کریں عام الیکشن وقت پر ہی ہونگے اقتدار کی ہوس نے عمران خان کو پاگل کرنے میں کوئی قصر نہیں چھوڑی ۔

انہوں نے کہا کہ ملک مہنگائی کے ہوتھوں حالت جنگ میں ہے اور ہم یہ جنگ اسانی سے جیت لینگے اسحاق ڈار کا وازرت خزانہ کا چارج لینے کے بعد ڈالر کی قمر ٹوٹ رہی ہے اور ہماری کرنسی کو استحکام مل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں بارہ روپے کی کمی سے عوام کو کچھ تو ریلیف ملا وقت کے ساتھ اسمیں مزید کمی کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور عمران خان احتجاج کی کال دے رہے ہیں ہماریمعاشی حالات اس وقت احتجاجی سیاست کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔

انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم سے احتساب کا عمل روکھنے کی باتیں صرف مٖروضے کے سوا کچھ نہیں ہم نیب کو اپنے سیاسی مخالفوں کے خلاف استعمال کرنے کے پہلے سے ہی مخالف تھے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو چلتا کرنے کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے اور اسکے زمہ دار عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت ہوگی اس وقت مقتدر حلقے ایک پیج پر ہیں فوج سے ملکر سیلاب متاثرین کی خدمت کا کام جاری ہے بلوچستان کو اس کا حق دینگے وزیر اعظم کا دل بلوچستان کے عوام کے ساتھ ایک ساتھ دھڑکتا ہے ،میاں نواز شریف نے ملک آنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اور ملک آنے کی تیاری کررہے ہیں انکا فقیدالمثال استقبال مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم جماعتیں ملکر کرینگی ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین پر عمل کرنے سے پاکستان دنیا کا خوشحال اور پر امن ملک بن سکتا ہے قانون کی عمل داری ضروری ہے ،امیر اور غریب کیلئے ایک طرز کا نظام لانا چاہتے ہیں ،الگ الگ قانون سے پاکستان کو نقصان ہورہا ہے اور عوام انصاف سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک میں پارلیمان کی عملی بالدستی قائم کرنے کیلئے اپنا کردار اداکر رہی ہے، ٹرانس جینڈر بل میں بعض ضروری ترامیم کرینگے اور اسے اسلامی قوانین سے ہم آہنگ کرکے اسے سب کیلئے قابل قبول بنائینگے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئینی طور پر بھی کوئی قانون اسلام کے دائرے کار سے باہر اوراسلامی اصولوں کے بغیر نہیں بن سکتا اسلامی نظریاتی کونسل نے پہلے ہی بل کے نقات کو مسترد کر دیا ہے ہم عوام کے توقعات کے برعکس کوئی اقدام نہیں کرینگے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات