لاہور ہائیکورٹ نے ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

بدھ 5 اکتوبر 2022 16:00

لاہور ہائیکورٹ نے ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2022ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ دوران سماعت عدالت عالیہ کے روبرو درخواست گزار شفقت رسول کے وکیل نعمان ارشد نے موقف اختیار کیا تھا کہ درخواست گزار ایریا سیلز مینجر شفقت رسول کو کسی قانونی جواز کے بغیر نوکری سے برطرف کردیاگیا۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم کے باوجود نوکری پربحال نہیں کیاجارہا ۔ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی واضح طور پر توہین عدالت ہے۔عدالت ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔دوران سماعت عدالتی حکم پر ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کی جانب سے عمل درآمد رپورٹ جمع کرائی گئی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل طارق بشیراعوان نے عمل درآمد رپورٹ عدالت میںپیش کی جس میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ درخواست گزار کو بحال کردیا گیا ہے۔ عدالت نے عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے پر دائر درخواست نمٹا دی ۔