Live Updates

عمران خان قومی مفادات کے ساتھ گھنائونا اور سنگین کھیل کب تک کھیلتے رہیں گے؟، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کو لانگ مارچ کی تاریخ دینے سے پہلے سوالات کا جواب دینے کا چیلنج

بدھ 5 اکتوبر 2022 16:05

عمران خان قومی مفادات کے ساتھ گھنائونا اور سنگین کھیل کب تک کھیلتے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2022ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو لانگ مارچ کی تاریخ دینے سے پہلے کچھ اہم سوالات کا جواب دینے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے ساتھ کھیل کھیلنے والا فارن ایجنٹ اسلام آباد کرنے کیا آ رہا ہے؟ عمران خان قومی مفادات کے ساتھ یہ گھنائونا اور سنگین کھیل کب تک کھیلتے رہیں گے؟ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی بجائے لانگ مارچ کی تیاری، معیشت تباہ، 20 ہزار ارب کا تاریخی قرض لینے والا فارن ایجنٹ جھوٹا اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟ بدھ کو عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سوال کیا کہ پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ کرنے کی سازش کرنے والا فارن ایجنٹ اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ نے 95 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کیا، 2 کروڑ افراد کو غربت کے جہنم میں دھکیلا، اب وہ اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو توڑنے والا آئین شکن اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟ عدلیہ اور ججوں کو دھمکانے، اداروں پر بہتان لگانے اور سیاست میں گھسیٹنے والا اسلام آباد کرنے کیا آ رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ کشمیر فروش فارن ایجنٹ اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟ توشہ خانہ کا چور، فرح گوگی، پیرنی کی کرپشن کا شریک مجرم اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان پہلے ان سوالوں کا جواب دیں اور پھر لانگ مارچ کا اعلان کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات