چوکیداروں نے آئین کے مطابق نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا
عمران خان ایوان صدر جاتے ہیں ملاقات میں منتیں کرتے ہیں،پاکستان کے چوکیدار سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہیں، کسی چور کی حفاظت پر مامور نہیں،عمران خان کو نومبر کے ہول پڑ رہے ہیں،وہ بھی آئین و قانون کے مطابق گزر جائے گا،ساری قوم آرمی چیف کے بیان کو تسلیم کرتی ہے ان کے ساتھ ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کی پریس کانفرنس
مقدس فاروق اعوان بدھ 5 اکتوبر 2022 15:39
(جاری ہے)
پاکستان کے ادارے قانون و آئین کے تابع ہیں۔
پاکستان کے چوکیدار سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہیں۔ہمارے چوکیدار کسی چور کی حفاظت پر مامور نہیں ۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ چوکیداروں نے آئین کے مطابق نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا۔خواجہ آصف نے سوال کیا کہ سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاوس سے کہاں غائب ہو گئی؟عمران خان نے کہا سائفر کی کاپی میرے پاس تھی کہاں ہے پتا نہیں۔سائفر کو پہلے پرسنل کسٹڈی میں رکھنا بعد میں کہنا پتا نہیں کہاں گیا،عمران خان کا اقتدار جتنی دیر بھی رہا، وہ کس کا مرہون منت تھا؟ کیا اپنے محسنوں سے اس طرح کا سلوک کیا جاتا ہے۔آمریت کے چار ادوار میں ہماری جدوجہد یہ رہی کہ ادارے نیوٹرل ہوجائیں،آج وہ آئین کی پابندی کرتے ہیں تو عمران خان کہہ رے ہیں قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان پھر ایوان صدر جاتے ہیں ملاقات میں منتیں کرتے ہیں۔اداروں کی سالمیت اہم ہے،اقتدار آنے جانے والی چیز ہے۔عمران خان کہتے ہیں ان کے کیسز معاف کر دئیے گئے ہیں، ہمارے کون سے کیس معاف ہوئے کوئی ایک بتا دیں۔عمران خان کی جلسوں میں غلط بیانی قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ پنجاب میں کسی کے گھر پیغام پینچایا ہو تو سب کو پتہ ہے کس کے ذریعے پہنچایا جاتا ہے۔۔ عمران خان نے پیغام صدر پاکستان کے ذریعے پہنچایا،عمران خان کو نومبر کے ہول پڑ رہے ہیں،وہ بھی آئین و قانون کے مطابق گزر جائے گا۔۔اقتدار کی ہوس نے اس شخص کو پاگل کر دیا ہے۔عمران خان سمجھتے ہیں کہ عوام کو کچھ پتہ نہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ساری قوم آرمی چیف کے بیان کو تسلیم کرتی ہے ان کے ساتھ ہے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.