اسلام آباد انتظامیہ نے مختلف علاقوں سے بیس گداگروں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے

بدھ 5 اکتوبر 2022 15:53

اسلام آباد انتظامیہ نے مختلف علاقوں سے بیس گداگروں کو گرفتار کر کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2022ء) اسلام آباد انتظامیہ نے مختلف علاقوں سے بیس گداگروں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز کارروائی کے دوران مختلف علاقوں سے بیس گداگروں کے خلاف ایف آئی آر کی گئیں۔

(جاری ہے)

اسٹنٹ کمشنر رورل نے نیلور اور دیگر علاقوں میں چارگداگر وں کے خلاف کارروائی کی۔ اسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار/شالیمار نے 5گداگروں کے خلاف ایف آئی آر کی۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر نے تین گداگرکو پولیس کے حوالے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے سات گداگروں کو پولیس کے حوالے کیا،اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ نے ایک گداگرکو گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :