پشاور،پولیس کی کارروائی،ڈکیت سرغنے سمیت گرفتار

بدھ 5 اکتوبر 2022 15:53

پشاور،پولیس کی کارروائی،ڈکیت سرغنے سمیت گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2022ء) تھانہ انقلاب پولیس پشاور نے نواحی علاقوں سےڈکیت گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ انقلاب مسعود خان نے بتایا کہ سوڑیزئی پایاں میں مقامی مفتی قاسم نے تھانہ انقلاب پولیس کو مسلح ڈکیتی کے دوران لاکھوں روپے نقد اور طلائی زیورات چھیننے کی رپورٹ کی تھی،جس پر فوری کارروائی کر تے ہوئے ڈکیت گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم و اجد الرحمان کو گرفتار کر لیاگیا‘ایس ایچ او کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق دیہہ بھادر سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران مفتی کے گھر میں ڈکیتی کا اعتراف کرتے ہوئے متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔

ملزم کے قبضے سے ایک لاکھ دس ہزار روپے نقد رقم اور طلائی زیورات سمیت اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم نے دوران تفتیش اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔