افغانستان،40 ملین امریکی ڈالر کی نقد امداد موصول

بدھ 5 اکتوبر 2022 17:11

افغانستان،40  ملین امریکی ڈالر کی نقد امداد موصول
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2022ء) افغانستان نے 40 ملین امریکی ڈالر کی نقد امداد وصول کر لی۔ چینی خبر رساں ادارے نے مرکزی بینک دا افغانستان (ڈی اے بی) کی بدھ کو جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران بین الاقوامی برادری کی طرف سے افغانستان کو بھیجی گئی 40 ملین امریکی ڈالر کی نقد امداد کا یہ دوسرا کھیپ ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان انسانی امداد 40 ملین امریکی ڈالر کی نقد رقم وصول کرکے اسے ملک کے تجارتی بینکوں میں سے ایک کو منتقل کر دیا گیا۔ جنگ زدہ اور معاشی طور پر پسماندہ افغانستان کو 22 ستمبر کو ملک کے غیر ملکی ذخائر کو بڑھانے کے لیے امداد کے حصے کے طور پر اتنی ہی رقم ملی، جو 1.2 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہو چکی ہے۔