Live Updates

خواہش تو میری یہی ہے کہ نواز شریف میرے ساتھ واپس آئیں،مریم نواز

اگر نواز شریف میرے ساتھ نہ بھی آ سکے تو جلد ہی وطن واپس آئیں گے،نائب صدر مسلم لیگ ن کا اردو پوائنٹ کو انٹرویو

Abdul Jabbar عبدالجبار بدھ 5 اکتوبر 2022 16:05

خواہش تو میری یہی ہے کہ نواز شریف میرے ساتھ واپس آئیں،مریم نواز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2022ء) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ دل تو میرا یہی ہے نواز شریف میرے ساتھ واپس آئیں۔ مریم نواز نے اردو پوائنٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر نواز شریف میرے ساتھ نہ بھی آ سکے تو جلد ہی وطن واپس آئیں گے۔اینکر فرخ وڑائچ نے سوال کیا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے میں ن لیگ میں کون مخالف آواز ہے جس پر مریم نواز نے کہا کہ وہ وقت آئے گا اور ضرور آنا بھی چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نصیر بھٹہ نے اردو پوائنٹ سے گفتگو میں کہا کہ مریم نواز کے کیسز پر پوری دنیا کو پتہ ہے یہ سیاسی انتقامی کارروائی تھی۔کیسے جے آئی ٹی پر بنی اور کیسے کیس کا ٹرائل چلا؟چار سال بعد بھی انصاف نہ ملے تو اس سے زیادہ بھیانک نتائج اور کیا ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف کی واپسی میں رکاوٹ پر انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی میں اگر کوئی رکاوٹ ہے تو وہ انکی صحت ہے۔

ڈاکٹر جو سابق وزیر اعظم کی صحت پر حتمی رائے دیں گے ویسا ہی ہو گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کی بریت کا جو فیصلہ دیا اس کے پانچ نکات میں سے چار نکات نواز سشریف سے متعلق ہیں۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانے کیلئے ہم سب تیار کر رہے ہیں اور یقیناََ انکو واپس آنا ہے۔ اینکر نے سوال کیا کہ تحریک انصاف تنقید کرتی ہے کہ ن لیگ کی حکومت میں نواز شریف صحت یاب ہو جاتے ہیں جس پر لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تنقید کرنا پی ٹی آئی کا کام ہے۔

عمران خان کے دورِ حکومت میں میڈیکل بورڈ کی سفارش پر عدالتی حکم سے نواز شریف باہر گئے،انہوں نے خود کہا تھا کہ ملک میں نواز شریف کا علاج ممکن نہیں۔نواز شریف کو عمران خان کے حسد اور ضد کی بھینٹ کیوں چڑھنے دیں،نواز شریف عمران خان جیسے لیڈر نہیں ہیں۔نواز شریف تین بار وزیر اعطم بنے،وہ کروڑوں لوگوں کے قائد ہیں۔نواز شریف لندن میں اپنے علاج بھی کر رہے ہیں اور پی ٹی آئی والوں کا بھی علاج کر رہے ہیں۔نواز شریف جب واپس آئیں گے تو پی ٹی آئی والوں کی سرجری بھی کریں گے۔مریم نواز کے ضمنی انتخابات یا پھر عام انتخابات کی طرف جانے کے سوال پرعظمٰی بخاری نہیں کہا کہ ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا،پارٹی نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات