طلاق ناقابل یقین حد تک تکلیف دہ ہے، ملینڈا گیٹس

میرے پاس کچھ وجوہات تھیں جن کی وجہ سے میں اپنی شادی کو مزید برقرار نہیں رکھ سکتی تھی،انٹرویو

بدھ 5 اکتوبر 2022 17:19

طلاق ناقابل یقین حد تک تکلیف دہ ہے، ملینڈا گیٹس
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2022ء) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ ملینڈا گیٹس کا کہنا ہے کہ بل گیٹس سیطلاق لینا ناقابلِ یقین حد تک تکلیف دہ ہے۔ملینڈا گیٹس نے ایک میگزین انٹرویو دیتے ہوئے اپنی طلاق کے بارے میں بات کی ۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس کچھ وجوہات تھیں جن کی وجہ سے میں اپنی شادی کو مزید برقرار نہیں رکھ سکتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن عجیب بات یہ تھی کہ کورونا وبا نے مجھے وہ پرائویسی دی جس کی مجھے اس طلاق کے بعد ضرورت تھی ۔ملینڈا گیٹس نے بتایا کہ میرے لیے طلاق ناقابل یقین حد تک تکلیف دہ ہے، اور اس تکلیف سے گزرتے ہوئے میں پرائویسی چاہیے تھی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ میں اس دوران اس شخص کے ساتھ کام کرتی رہی جس سے میں علیحدگی اختیار کرنے جا رہا تھی اور مجھے ہرگزرتے دن کے ساتھ پہلے سے بہترین شخصیت بننا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لہذا اگرچہ میں صبح 9 بجے تک میں رو رہی ہوں اور پھر ایک گھنٹے کے بعد جس شخص سے میں دور جا رہی ہوں اسی کے ساتھ صبح 10 بجے میری ایک اہم ویڈیو کانفرنس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے یہ سب اس لیے کیا کیونکہ مجھے یہ دِکھانا ہے کہ مجھے زندگی میں آگے ایک بہتر شخصیت بننا ہے۔ملینڈا گیٹس کا کہنا تھا کہ انہوں نے بطور رہنما یہ سیکھا ہے کہ وہ بہتر شخصیت بن سکتی ہیں اور ان کی فانڈیشن ان سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ انہیں ایک بہتر شخصیت بننا ہے۔

اس مشہور سابق جوڑے نے 1994 میں شادی کی تھی اور ابھی ان کے تین بچیجینیفر، روری اور فوبی ہیں۔خیال رہے گزشتہ سال اگست میں دنیا کی ارب پتی شخصیت اور مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس کی اہلیہ میلنڈا سے باضابطہ طور پر طلاق ہوگئی تھی۔واشنگٹن کی کنگ کاونٹی عدالت کے ایک جج نے جوڑے کی طلاق کو حتمی شکل دی تھی۔