راولپنڈی،کوٹلی ستیاں پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتارکرلیا

اشتہاری مجرم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لڑائی جھگڑے کی بنا پرفائرنگ کرکے سمیع الحق کو قتل کر دیا تھا

بدھ 5 اکتوبر 2022 17:27

راولپنڈی،کوٹلی ستیاں پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2022ء) کوٹلی ستیاں پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم عدنان عارف نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لڑائی جھگڑے کی بنا پرفائرنگ کرکے سمیع الحق کو قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹلی ستیاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عدنان عارف کو گرفتار کرلیا،اشتہاری مجرم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لڑائی جھگڑے کی بنا پرفائرنگ کرکے سمیع الحق کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے و الد کی مدعیت میں سال 2015 میں درج کیا گیا تھا۔

ایس پی کوہسار نے کہاکہ گرفتار اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے اشتہاری مجرمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔