راولپنڈی،7ملزمان گرفتار،100لیٹر شراب برآمد

بدھ 5 اکتوبر 2022 17:27

راولپنڈی،7ملزمان گرفتار،100لیٹر شراب برآمد
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2022ء) راولپنڈی پولیس نی7ملزمان کوگرفتارکرکی100لیٹر شراب اور2بوتل شراب برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے ملزم شہزاد سی30 لیٹر شراب،ملزم افتخار سے 10 لیٹر شراب جبکہ ملزم نومی راشد سے 10 لیٹرشراب برآمد ہوئی، کلر سیداں پولیس نے ملزم عدنان سے 20 لیٹر شراب اور ملزم ظفر سے 20 لیٹر شراب برآمد کی، ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی،بنی پولیس نے ملزم ہیرامسیح سی10لیٹر شراب ،جبکہ مری پولیس نے ملزم اختر سی02بوتل شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے۔

ڈویژنل ایس پیزنے کہاکہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائر زکے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :