سعودی عرب میں چارلاکھ ریال کی جعلی کرنسی برآمد

چارملزمان گرفتار، قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے،سعودی پولیس

جمعرات 6 اکتوبر 2022 13:08

سعودی عرب میں چارلاکھ ریال کی جعلی کرنسی برآمد
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2022ء) سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کی پولیس نے جعلی کرنسی کے ایک اڈے پر چھاپہ مار کر تقریبا چار لاکھ ریال مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ چاروں ملزمان مقامی شہری بتائے جاتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نہ صرف جعلی کرنسی میں لین دین کررہے تھے بلکہ وہ دکانوں سے ان جعلی نوٹوں سے مختلف اشیا کی خریداری کی بھی کوشش کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ریاض پولیس نے کہا کہ مشتبہ افراد نے اپنی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے ریاض شہر میں دو رہائشی یونٹوں کو ہیڈ کوارٹر کے طور پر لیا تھا۔ انہیں 398,500 جعلی ریال کی رقم اور ایک مسروقہ گاڑی (جسے برآمد کیا گیا) کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں حالیہ ایام میں جعلی کرنسی کی متعدد دیگر وارداتیں بھی پکڑی گئی ہیں۔ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہیں۔