اوپیک اورروس کی زیرقیادت اتحادیوں نے تیل کی پیداوار میں بڑی کمی لانے پر اتفاق

جمعرات 6 اکتوبر 2022 13:47

اوپیک اورروس کی زیرقیادت اتحادیوں نے تیل کی پیداوار میں  بڑی  کمی لانے ..
ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2022ء) اوپیک اور اس کے روس کی زیرقیادت اتحادیوں نے تیل کی پیداوار میں بڑی کمی لانے پر اتفاق کیا ہے۔بدھ کو ایران کے اوپیک کے گورنر امیر حسین زمانیہ نے کہا ہےکہ ویانا میں ہونے والے اجلاس میں 13 رکنی اوپیک کارٹیل اور اس کے 10 روسی قیادت والے اتحادیوں نے تیل کی پیداوار نومبر سے یومیہ 20 لاکھ بیرل کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

2020 میں کووِڈ کی وبا کے عروج کے بعد سے یہ سب سے بڑی کٹوتی ہے۔ اس طرح کے اقدام سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے عالمی سطح پر افراطِ زر مزید بڑھ سکتی ہے جو کئی ممالک میں دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور عالمی اقتصادی سست روی کا باعث بن رہی ہے۔ خام ، تیل کی قیمتوں کو سہارا دینے کا یہ اقدام پابندیوں سے متاثرہ روس کے خزانے کو تقویت دے سکتا ہے اور واشنگٹن کو پریشان کر سکتا ہے۔