اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید فلسطینی نوجوان سپرد خاک

جھڑپ کے دوران اسرائیلی فوج نے علا کے سر میں گولیاں ماریں،فلسطینی میڈیا

جمعرات 6 اکتوبر 2022 14:20

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید فلسطینی نوجوان سپرد خاک
نابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2022ء) گذشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عسکرکیمپ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے 21 سالہ نوجوان علا الزغل کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔علا الزغل کو کل نابلس کے مشرق میں واقع گائوں دیر الحطب میں اسرائیلی قابض فوج نے گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔

جھڑپ کے دوران اسرائیلی فوج نے علا کے سر میں گولیاں ماریں۔

(جاری ہے)

اس کارروائی کے دوران فلسطینی شہری سلمان عمران کو گرفتار کرلیا گیا۔فلسطینی پرچم میں لپٹی ہوئی شہید کے جسد خاکی کو مختلف فورسز اور سرگرمیوں کے نمائندوں کی شرکت سے قبل رفیدیا اسپتال سے کیمپ منتقل کیا گیا۔شہریوں کی بڑی تعداد شہید کے گھرپہنچ گئی جہاں اس کی نماز جنازہ کی ادائی کے بعد شہید کو سپرد خاک کردیا گیا۔جنازے کے جلوس کے دوران مقررین نے کہا کہ ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف قابض دشمن کے جاری جرائم کی ہر سطح پرمذمت کی جانی چاہیے۔ اس موقعے پر مشتعل نوجوانوں نے قابض فوج کے خلاف انتقام انتقام اور مزاحمت کی حمایت میں نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :