شمالی کوریا کا2ہفتوں میں چھٹا میزائل تجربہ

تجربے کے دوران کم فاصلے تک مار کرنیوالے دو میزائل فائر کئے گئے،حکام

جمعرات 6 اکتوبر 2022 14:33

شمالی کوریا کا2ہفتوں میں چھٹا میزائل تجربہ
پیونگ یونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2022ء) شمالی کوریا نے میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا۔ دو ہفتوں کے دوران یہ چھٹا میزائل تجربہ ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔ تجربے کے دوران کم فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائل فائر کئے گئے۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے 22 منٹ کے وقفے سے دو بیلسٹک میزائل فائرکیے۔

میزائل شمالی کوریا کے مشرقی سمندری علاقے سے فائر کیے گئے۔دو روز قبل شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا تھا جو جاپان کی فضائی حدود سے گزر کر سمندر میں گرا تھا۔شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربات کو علاقے میں ہونے والی مشترکہ جنگی مشقوں کا ردعمل سمجھا جا رہا ہے۔ جنگی مشقوں میں امریکی فوجی بھی حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :