سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا ٹریلر وائرل ہوگیا

فلم دسمبر میں سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

جمعہ 7 اکتوبر 2022 21:12

سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا ٹریلر وائرل ہوگیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2022ء) سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔سلمان خان کی فلموں کا ان کے پرستاروں کو بے چینی سے انتظاررہتا ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے دبنگ خان نے شائقین کا انتظار ختم کرتے ہوئے اپنی آنے والی فلم ’ کسی کا بھائی،کسی کی جان ‘ کا ٹریلرسوشل میڈیا پر ریلیز کردیا۔

’کسی کا بھائی،کسی کی جان‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور اب تک لاکھوں افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔سلمان خان نے فلم سے حوالے سے اپنی نئی تصویر بھی شئیر کی جسے ان کے مداحوں نے [ بہت پسند کیا۔ سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ رواں سال دسمبر میں سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :