Live Updates

یہ دغا باز اور فراڈ ہے، احسن اقبال کا عمران خان کی نئی مبینہ آڈیو لیک پر رد عمل

جمعہ 7 اکتوبر 2022 23:09

یہ دغا باز اور فراڈ ہے، احسن اقبال کا عمران خان کی نئی مبینہ آڈیو لیک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2022ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نئی لیک ہونے والی مبینہ آڈیو پر مسلم لیگ (ن )کے سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ دغا باز اور فراڈ ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں انہیں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہو گیا ہے، میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں، جو میں پبلک نہیں کر سکتا۔لیک آڈیو میں عمران خان یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ 5 تو میں خرید رہا ہوں، یہ میسج دینا ہیکہ وہ جو پانچ ہیں نا وہ بڑے اہم ہیں۔احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر عمران خان کی مینہ لیک آڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دغا باز اور فراڈ ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات