عوام کے تعاون کے بغیر ڈینگی وائرس پر قا بو نہیں پا یا جا سکتا،شفیع اللہ خان

اپنے گھروں میں پانی کی ٹینکیوں کو ڈھانپ کررکھیںکسی بھی جگہ یا برتن میں پانی کو کھلا نہ رکھیں او ر مکمل احتیاط برتیں اس موذی مرض کا خاتمہ کیا جا سکے،ڈی سی پشاور کی شہریوں سے اپیل

جمعہ 7 اکتوبر 2022 21:53

عوام کے تعاون کے بغیر ڈینگی وائرس پر قا بو نہیں پا یا جا سکتا،شفیع اللہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2022ء) ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے کہاہے کہ ڈینگی وائرس کو کنٹرول کر نے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کارلارہے ہیں، عوام کے تعاون کے بغیر ڈینگی وائرس پر قا بو نہیں پا یا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں ڈی سی پشاورنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں پانی کی ٹینکیوں کو ڈھانپ کر رکھیں اور گھر میں کسی بھی جگہ یا برتن میں پانی کو کھلا نہ رکھیں او ر مکمل احتیاط برتیں تاکہ اس موذی مرض کا خاتمہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کنٹرول مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے،انتظامی افسران کی نگرانی میں متعلقہ ٹاونز ، پی ڈی اے اورمحکمہ صحت کے اہلکارڈینگی سے متاثر ہ علاقوں میں فوگ سپرے، کھڑے پانی کی صفائی اور دیگر ضروری اقدامات کررہی ہیں ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ انسداد ڈینگی ٹیموں کے عملے سے تعاون کرے تاکہ اس موذی مرض کا خاتمہ کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :