Live Updates

عمران خان مسیحا نہیں فراڈیا ہے، شرجیل میمن

جمعہ 7 اکتوبر 2022 23:17

عمران خان مسیحا نہیں فراڈیا ہے، شرجیل میمن
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2022ء) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے عمران خان کی تیسری آڈیو لیک پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان مسیحا نہیں فراڈیا ہے۔ لیکس سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان کرسی کی لالچ میں کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے کاروبار کا سرغنہ ہے۔

آڈیو میں عمران خان 5 ایم این ایز خود خریدنے کا انکشاف کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان عوام سے جھوٹ بول کر انہیں گمراہ کرتے رہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 2018 میں بھی عمران خان کو حکومت بنانے کے لئے اسمبلی میں اکثریت حاصل نہیں تھی۔ پورے پاکستان میں جہاز دوڑا دوڑا کر ایم این ایز کو خریدا گیا۔ جس ایم این اے کو یہ لوگ خرید نہ سکے ان کو ڈرا دھمکا کر اپنے ساتھ ملایا۔ عوام بالخصوص نوجوانوں کی آنکھیں کھلنی چاہیے ، یہ شخص ہمارے ملک اور معاشرے کے لیے خطرہ ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ لیکس سے ظاہر ہوگیا کہ عمران خان پاکستان کا کرپٹ ترین شخص ، منی لانڈرنگ اور ہارس ٹریڈنگ کا بے تاج بادشاہ ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات