Live Updates

شہبازشریف نے جوپاکستان تحریک انصاف پرالزامات لگائے وہ انتہائی افسوس ناک ہیں‘یاسمین راشد

جو الزامات شہبازشریف نے عمران خان کی ذات پرلگائے ہیں وہ سب الزامات آپ کے اوپرثابت ہوچکے ہیں‘وزیر صحت

جمعہ 7 اکتوبر 2022 23:26

شہبازشریف نے جوپاکستان تحریک انصاف پرالزامات لگائے وہ انتہائی افسوس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2022ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاہے کہ شہبازشریف نے جوپاکستان تحریک انصاف پرالزامات لگائے وہ انتہائی افسوس ناک ہیں،شہبازشریف سے کہتی ہوں کہ باتیں بہت دھیان سے کیاکریں،جو الزامات شہبازشریف نے عمران خان کی ذات پرلگائے ہیں وہ سب الزامات آپ کے اوپرثابت ہوچکے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈی جی پی آرمیں اہم پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈی جی پی آرپنجاب افرازاحمد اور ایڈیشنل ڈی جی پی آر روبینہ افضل بھی موجودتھیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ یہ بتائیے کیا مقصود چپڑاسی ہمارا چپڑاسی تھا چاربندے منی لانڈرنگ کیس میں اللہ کوپیارے ہوگئے۔

(جاری ہے)

کیاوہ ہمارے لوگ تھے نہیں بلکہ وہ آپ کے لوگ تھے۔اگرآپ مقصودچپڑاسی کو جانتے ہیں توہمیں بتائیں کہ اس کے اکاؤنٹ میں کیسے پیسے آگئے اور وہ اللہ کوپیاراکیسے ہوگیا آپ اس طرح کی باتیں کرکے پاکستانی قوم کے دلوں سے عمران خان کی محبت کو کبھی ختم نہیں کرسکتے ہیں۔

آپ کے جھوٹے الزامات سن کرلوگوں کے دلوں میں عمران خان کی محبت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔عمران خان اور آپ کی سوچ میں زمین آسمان کا فرق ہے۔عمران خان ملک میں حقیقی آزادی چاہتے ہیں۔حقیقی آزادی سوچ میں آزادی کانام ہے۔ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے اوپرچیزوں کو مسلط کیاجائے۔پاکستان کی خارجہ پالیسی بیرون ملک نہیں بلکہ پاکستان میں بننی چاہئے۔

پاکستان کی خارجہ پالیسی بیرون ملک میں بننے کی وجہ سے پاکستان نے بہت نقصان اٹھایاہے۔جنرل(ر)ضیا ء الحق جو نوازشریف کے روحانی باپ ہیں انہوں نے جو پراکسی جنگ لڑی تھی اس کا خمیازہ آج تک پاکستانی عوام بھگت رہی ہے۔اور تب ہم بک گئے اوردوسروں کی جنگ اپنے ملک میں لڑتے رہے۔پھر2002میں بش کے حکم پر آپ سے گھٹنے ٹیک دئیے اور جنگ میں شامل ہوگئے۔

جنرل(ر)ضیاء الحق شہباز شریف کے بھی روحانی چچا تھے۔جنرل(ر)ضیاء الحق کی روحانیت صرف نواز شریف تک ہی محدودتھی۔آپ لوگوں نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے علاوہ اورکچھ نہیں دیا۔2001اور2002کے درمیان اسحاق ڈارنے بڑی چلاقی سے منی لانڈرنگ بارے حدیبیہ پیپرملزکے حوالہ سے حقائق کو مسخ کیا عوام کو ابھی وہ بھولانہیں۔شریف خاندان نے ہمیشہ منی لانڈرنگ سے پیسہ بنایاہے۔

آج شریف خاندان پراربوں روپوں کے کرپشن کے کیسزختم کئے جارہے ہیں۔کیونکہ عدلیہ بھی آپ کی فرینڈلی ہوگئی ہے اور باقی سب ادارے بھی۔پاکستان کا قانون ہی بدل دیاکہ 49کروڑروپے تک اگر فراڈکرلیں تو کوئی بات نہیں ہے۔اور نیب 50کروڑکی کرپشن کے بعد کچھ پوچھے گا۔جوبندہ قسمیں کھاتاہووہ جھوٹاہوتاہے۔اوروہ بندہ اللہ پاک کو ضامن بنارہاہوتاہے۔

اللہ پاک سب کچھ دیکھ رہاہے۔آپ نے جتنا فراڈکیاہے پوری پاکستانی قوم جانتی ہے۔نیب قوانین میں یہ ترمیم آئی ہے کہ جو کرپشن کا الزام لگائے وہی ثابت کرے گا۔آپ سے ایک ایک پیسے کاحساب لیناچاہئے۔2013کے انتخابات کے دوران جو آپ لوگوں نے اثاثہ جات کی تفصیلات بتائیں وہ بھی جھوٹی تھیں۔میرے ساتھ پیپلزپارٹی کے لطیف کھوسہ نے بھی آپ کے خلاف کیس کیاتھا۔

نہایت افسوس سے کہناپڑتاہے کہ آپ نے سیف اللہ نیازی اور حامدزمان جیسے بندوں کو پکڑلیاہے۔آپ لوگوں نے کس بنیاد پران دونوں کو پکڑاہی ہم نے توآپ کو چالیس ہزارڈونرزکی رسیدیں بھی دی ہیں۔کیا آپ نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی والوں سے پوچھاکہ پیسہ کہاں سے آیا ہم وفاقی حکومت کی جانب سے اوچھے ہھتکنڈوں کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔آپ کے اوچھے ہھتکنڈوں سے نہ توہم گھبراررہے ہیں اور نہ ہی ڈررہے ہیں۔

آ پ فکرنہ کریں تحریک انصاف نے تہیہ کرلیاہے کہ پاکستان میں حقیقی آزادی کی تحریک چلتی رہے گی۔لانگ مارچ بھی کریں گے۔راناثناء اللہ جو دل کرتاہے کرلے۔پاکستان میں لوگوں کے سمندرکوتم سنبھال نہیں سکتے۔پاکستانی عوام کو پتہ چل گیاہے کہ تم سارے چورہو۔آپ کی حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔آپ حکومت میں صرف اپنے این آراوکیلئے آئے ہیں اوراپنے حالات ٹھیک کرنے کیلئے آئے ہیں۔

مریم نواز کو ائیرپورٹ پرپوچھاگیاکہ 30سال میں کوئی توایساہسپتال بنادیتے جہاں آپ لوگوں کا علاج معالجہ ہوجاتا۔یا اس شاہی خاندان کا کہیں اورعلاج ہوتاہی ہمارے جیسے عام لوگو ں کا پاکستان میں ہی علاج ہوتاہے۔کچھ اخبارات سے محسوس ہوتاہے کہ وہ نواز شریف کے اخبارہیں۔اخبارمیں لکھاہے کہ مریم نواز حسین نوازکے گھرپہنچ گئیں۔اور نواز شریف اپنے بیٹے حسین نوازکے گھررہتے ہیں۔

حسین نواز نے کہاہے کہ یہ گھر اس کا نہیں ہے۔یہ سب باتیں آن ریکارڈہیں۔حسین نوازبڑے بڑے گھروں کیلئے اربوں روپے کہاں سے لائے ہیں ن لیگ اس وقت جتنی مرضی گیڈربھگتیاں کرلے انشاء اللہ تحریک انصاف چلے گی اور ہم سب اس تحریک کے ساتھ شامل ہیں۔اور یہ جتنامرضی ڈرامہ کرلیں لوگوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ حامدزمان کے بیان کے مطابق پولیس کے پاس کسی قسم کے وارنٹ گرفتاری موجودنہیں تھے۔

انہوں نے کوئی بات نہیں کی اور کہاکہ ہمارے پاس چلیں۔ایف آئی اے کے افسران نے کہاہے کہ راناثناء اللہ کے کہنے پر گرفتارکیاجارہاہے۔پاکستان میں جنگل کاقانون چل رہاہے۔میں نے پچھلے بارہ سال کے عرصہ کے دوران عمران خان سے کبھی بھی ہارس ٹریڈنگ کی بات نہیں سنی۔یہ وہ واحدبندہ ہے جس نے کہاتھاکہ جو جس کے ساتھ ہے اس کے حق میں ہاتھ اٹھاؤ۔آپ کے سامنے ہے کہ ہم نے کوئی گھوڑانہیں خریدا بلکہ انہوں نے ہی خچرخریدے ہیں۔

عمران خان اس بات پر ہارس ٹریڈنگ پربالکل یقین نہیں رکھتا۔عمران خان نے ہی پاکستان میں صرف الیکٹرانک ووٹنگ مشین بارے مطالبہ کیاہے۔وجہ یہ ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن ہمیشہ صاف شفاف ہی ہونے چاہئیں۔ہم نوازشریف اور زرداری جیسے امیرنہیں ہیں جو ہارس ٹریڈنگ کریں گے۔ن لیگ والے بیچاروں کے پاس اسلام آبادہی توہے تو وہ وہی بندکریں گے۔کرلیں بند۔

سندھ سیلاب سے ڈوباہواہے اور بلاول حکومت کے خرچے پر دوہفتے امریکہ میں سیرسپاٹے کرآیاہے۔میرابچہ سیلاب یہاں تھااور تم امریکہ چلے گئے۔اسلام آبادمیں امپورٹڈحکومت نے خود ہی اپنابیڑہ غرق کیاہواہے۔پاکستان میں ہرقسم کا علاج معالجہ کی سہولت موجودہے۔عمران خان کا امپورٹڈحکومت بارے موقف بالکل ٹھیک ہے۔پاکستان تحریک انصاف کسی متنازع چیزوں پریقین نہیں رکھتی۔لانگ مارچ میں کسی قسم کے نقصان سے بھی اجتناب کریں گے۔وزیراعظم ہاؤس سے آڈیولیک ہوناانتہائی غیرذمہ داری ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے متعلقہ ادارے کے خلاف لکھ کردے دیاہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات